چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ "آلودگی پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کا (عدالت کا) کسی کمیشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے"۔
سماعت کے دوران جسٹس بوبڑے کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بتایا کہ آلودگی کے معاملے میں کمیشن تشکیل دیا گیا ہے اور آج سے ہی اس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ "حکومت کو یقینی بنانا چاہئے کہ شہر میں آلودگی قابو میں رہے"۔
آلودگی پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری: سپریم کورٹ - آلودگی پر قابو پانا
سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں آلودگی کے معاملے کی سماعت جمعہ کے روز دیوالی کی تعطیلات کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، عدالت نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ شہر میں آلودگی کے معاملے کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی بہت سارے کمیشن اور ادارے موجود ہیں۔ حکومت کو یقینی بنانا ہوگا کہ شہر میں آلودگی کا کہرا نہ ہو۔
اس کے بعد عدالت نے اس کیس کی سماعت دیوالی کی تعطیل کے بعد 16 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے دہلی-این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے قائم ہونے والے کمیشن کے عہدیداروں کے ناموں پر آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس میں سابق سکریٹری وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس ایم ایم کوٹی چیئرمین ہوں گے۔ ان کے علاوہ 14 ممبر ہوں گے۔