اس میں محکمہ صحت کی لا پرواہی کی بھی بات کہی جا رہی ہے۔
مریض کو راستے میں ہی چھوڑ کر چلی گئی ایمبولنس - ambulance left patient on road
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا کے گورنمنٹ میڈیکل ہسپتال سے ایک ٹی بی سے متاثر مریض کو ایمبولنس ملازم دادری روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
مریض کو بیچ راستے چھوڑ کر چلی گئی ایمبولنس
مقامی لوگوں کو جب اس کی اطلاع ملی تو وہ اس ٹی بی کے مریض کو کورونا متاثر مریض سمجھ بیٹھے، جس کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو دی، اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت اور پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، اور اسے اپنے ساتھ لے گئی، اس کے بعد دادری کمیونٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مریض کو گریٹر نوئیڈا کے جی آئی ایم ایس بھیج دیا ہے۔