امیت شاہ نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ آج ہندستانی کوآپریٹیو یونین کے صدر مسٹر دلیپ سندھانی جی اور کسانوں کی کوآپریٹیو سوسائی افکو کے چیرمین مسٹر بی ایس نکئی جی، منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر یو ایس اوستھی جی اور نیفڈ انڈیا کے چیرمین ڈاکٹر بجیندر سنگھ سے ملاقات کی۔
حکومت کوآپریٹیو اداروں کو طاقتور بنانے کے لئے پرعزم: شاہ - کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہاکہ حکومت تمام کوآپریٹیو اداروں کو مزید طاقتور بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
![حکومت کوآپریٹیو اداروں کو طاقتور بنانے کے لئے پرعزم: شاہ حکومت کوآپریٹیو اداروں کو طاقتور بنانے کے لئے پرعزم: شاہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12418486-543-12418486-1625927932185.jpg)
حکومت کوآپریٹیو اداروں کو طاقتور بنانے کے لئے پرعزم: شاہ
شاہ نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ہم کوآپریٹیو اور تمام کوآپریٹیو اداروں کو مزید تقویت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ مودی کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو سے پہلے حکومت نے ایک نئی وزارت کوآپریٹیو وزارت تشکیل دی ہے اور شاہ کو اس کی ذمہ داری دی ہے۔
- مزید پڑھیں:امت شاہ کی صدررام ناتھ کووند سےملاقات
شاہ نے ابھی اس وزارت کی ذمہ داری نہیں سنبھالی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں کوآپریٹیو وزارت بنائی گئی ہے۔
یو این آئی۔