گوپال رائے نے کہا کہ اس کے لئے ای ڈسٹرکٹ پورٹل www.edistrict.delhigovt.nic.in پر جانا ہو گا۔
یہاں کئی دیگر سہولیات ہیں جس میں تجدید کے لئے 62 اور نئے رجسٹریشن کے لئے 63 نمبر پر کلک کرنا ہوگا۔
رجسٹریشن کا عمل پورا ہونے کے 10روز بعد سماجی دوری کی پیروی کرتے ہوئے متعینہ مقام پر سبھی کو اصل سرٹیفیکٹس کے ساتھ تصدیق کے لیے آنا ہوگا اور تصدیق کے بعد انہیں لیبر کارڈ دیا جائے گا۔اس کے بعد وہ وہ حکومت کی طرف سے دی جا رہی سبھی سہولیات کو حاصل کرسکیں گے۔
ویب پورٹل لانچ کرنے کے دوران دہلی کے وزیر محنت نے کہا کہ دہلی میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کاموں میں مزدور کام کرتے ہیں۔ دہلی میں تقریباً 40 ہزار کنسٹرکشن ورکر ابھی رجسٹرڈ ہیں جن کو کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں گذشتہ ماہ بھی اور اس ماہ بھی 5-5 ہزار روپے کی امداد دی گئی تھی۔
وہیں دہلی میں بہت سارے ایسے کنسٹرکشن مزدور ہیں جن کا ابھی رجسٹریشن نہیں ہوا ہے۔متعدد ایسے ہیں جن کو ہرسال رینیو کرانا پڑتا ہے۔ان کا ابھی رینیو نہیں ہوپایا ہے۔ایسے میں حکومت نے 16مئی سے آن لائن رجسٹریشن اور رینیو کا عمل ایک ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن لوگوں کی رجسٹریشن مدت ختم ہوچکی ہے وہ بھی اس آن لائن پورٹل پر جاکر رینیو کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
مسٹر رائے نے بتایا کہ کنسٹرکشن ورکر کی زمرے میں جو لوگ آتے ہیں وہ اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اس میں بڑھئی،کارپینٹر،وائربائینڈر،کنسٹرکشن سائٹ پر تعینات چوکیدار،کنکریٹ مکسر پر کام کرنے والے لوگ،کرین آپریٹر، الیکٹریشین، فیٹر، پمپ آپریٹر،راج مستری، ٹائلس اسٹور فیٹر، ویلڈر، مزدور اور قلی شامل ہیں۔یہ سبھی لوگ ای ڈسٹرکٹ پورٹل پر جاکر اپنا آن لائن رجسٹریشن یا رینیول کراسکتے ہیں۔