کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے 25 مارچ سے شروع ہونے والے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے دوران مسافروں کو تمام قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے بارے میں مسافروں کو آگاہ کرنے میں دہلی ائیرپورٹ کمانڈ سنٹر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
دہلی ایئرپورٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا عالمی ریکارڈ دہلی ہوائی اڈے کو چلانے والے "ڈائل" کے سی ای او وجئے کمار جیپوریار نے بتایا کہ سوشل کمانڈ سنٹر ساتوں دن ہنگامی خدمات کی طرح دن میں 24 گھنٹے کام کررہی ہے۔ جس میں جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے ملازمین اپنے گھر سے یہ خدمت مہیا کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ جیسے ٹویٹر، انسٹاگرام، فیس بک وغیرہ پر دہلی ائیرپورٹ نے مسافروں کو آن لائن تمام معلومات فراہم کیں۔ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 سے 31 مارچ کے درمیان دہلی ایئرپورٹ دنیا میں مسافروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے میں اعلی مقام پر پہنچا۔
سنگاپور کا 'چانگی ہوائی اڈہ' جو جی ایم آر کے ذریعہ چلتا ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں دوسرے نمبر پر رہا۔
غور طلب ہے کہ دنیا کے پانچ بہترین ہوائی اڈوں میں جی ایم آر کے ذریعہ چلائے جانے والے ان دو ہوائی اڈوں نے سوشل میڈیا کی مصروفیت میں بہترین آن لائن خدمات کے لئے اپنی جگہ بنالی ہے۔