اردو

urdu

ETV Bharat / city

جی آئی ایم ایس کی ٹیم دوسرے اسپتالوں میں دے گی تربیت - Gims set up team

گریٹر نوئیڈا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور انچارج آفیسر (کووڈ ۔19) نریندر بھوشن نے ڈاکٹر (بریگیڈیئر) راکیش گپتا کے تجربہ اور قیادت کی تعریف کی اور ان کے سرپرستی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جو دوسرے اسپتالوں کے عملے کو تربیت دے گی۔

جی آئی ایم ایس کی ٹیم دوسرے اسپتالوں میں دے گی تربیت
جی آئی ایم ایس کی ٹیم دوسرے اسپتالوں میں دے گی تربیت

By

Published : Apr 30, 2020, 4:27 PM IST

یہ ٹیم چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کماراور چیف میڈیکل آفیسر گوتم بودھ نگر کے ساتھ گوتم بودھ نگر کے تمام کوویڈ اور غیر کوویڈ اسپتالوں کے عملے کی تربیت اور آڈٹ کرے گی۔

اس تعلق سے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آڈیٹوریم میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کوویڈ اور غیر کوویڈ اسپتالوں کے اسٹاف کو تربیت دینے اور ان کے آڈت کرنے پر تابدلہ خیال کیا گیا، اس دوران آڈیٹوریم میں ڈاکٹر (بریگیڈ) راکیش گپتا، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار، دیگر سنیئر افسران موجود رہے۔

انتظامیہ کی جانب سے زوم آن لائن پورٹل کے ذریعہ کوویڈ اور نان کویڈ کے تمام اسپتالوں کے عملے کی تربیت کے لئے ایک روسٹر بنایا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے متعدد اسپتالوں اور میڈیکل کالجز اور اداروں کے پرنسپلز اور میڈیکل آفیسرز کو تربیت کی باریکیوں سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گیرٹر نوئیڈا میں قائم گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ذریعے کورونا کے مریضوں کا کامیاب علاج کرنا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں سے ملسلس کورونا کے مریض صحتیاب ہو کر نکل رہے ہیں

گزشتہ 26 اپریل کو یہاں سے ایک ساتھ آٹھ کورونا کے مریضوں صحتیاب ہو کر نکلے تھے اس کے نتیجے میں

ABOUT THE AUTHOR

...view details