قومی دارالحکومت دہلی کے اوکھلا میں واقع جی بی پنت گورنمنٹ انجینئر نگ کالج کے طلباء نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ اور بھوک ہڑتال شروع کی۔
ان طلباء کو اندیشہ ہے کہ اس سال کاؤنسلنگ کی لسٹ میں اس کالج کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ احتجاج کیجریوال سرکار کے خلاف ہے، بی جے پی کی طلبہ تنظیم 'ودھیارتی پریشد' بھی اس میں شامل ہو گئی اور طلباء کے ہاتھوں میں اے بی وی پی کے بینر پکڑا دیے۔
طلباء کا الزام ہے کہ آئی پی یونیورسٹی میں ایڈمیشن جاری ہے لیکن کاؤنسلنگ کی فہرست میں جی بی پنت کا نام نہیں ہے، جس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ اس سال کالج میں نئے ایڈمیشن نہیں ہوں گے۔ ذمہ داران اس کی وضاحت بھی نہیں کر رہے ہیں، جس کے باعث طلباء مظاہرہ اور بھوک ہڑتال پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نسل کو کشمیری تہذیب سے روشناس کرانے کی کوشش
طلباء کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات 24 گھنٹے میں پورے نہیں کیے گئے تو ہم لوگ غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔ طلباء کے ساتھ اے بی وی پی کی قومی سیکرٹری نیدھی ترپاٹھی بھی بیٹھی ہیں۔