دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن Delhi Directorate of Education نے سرکاری اور غیر سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے تمام نرسری سے 8ویں کلاس تک کے طلبا کو ترقی دے کر اگلی کلاس میں داخلہ دینےکا حکم دیا ہے۔ اس طرح اب دہلی کے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے نرسری سے آٹھویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان دیئے اگلی کلاس میں جانے کی اجازت promoted to the next classمل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے جمعرات کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ اور گورنمنٹ ایڈیڈ اسکولوں کے نرسری تا کے جی کے طلباء کو نو ڈیٹینشن پالیسی کے تحت اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔
حالانکہ اسکولوں کو موسم سرما کی چھٹیوں کے اسائنمنٹس، آن لائن/آف لائن ورک شیٹس، پڑھنے کی سہولت دی جائے گی۔مہم کی ورک شیٹس کی بنیاد پر گریڈ دیے جائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے لیے کلاس 3 سے 8 کے طلبہ کی جانچ کی جائے گی، جس کا مقصد بچوں پر متبادل نظام تعلیم کے اثرات کو جاننا ہے۔ اس سے ڈائریکٹوریٹ کو اگلے سیشن کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اپنے سرکلر میں کہا ہے کہ آٹھویں کلاس تک کے بچوں کو آر ٹی ای ایکٹ کی ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ کے تحت پروموٹ کیا جائے گا۔