نئی دہلی:ملک کی آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مسلمان ہندوستان میں حصہ دار ہیں کرایہ دار نہیں، مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے بارے میں نسل نو کو بتانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار عام آدمی پارٹی شعبہ اقلیت کے سربراہ اور مصطفی آباد کے رکن اسمبلی حاجی محمد یونس نے نیو سیلم پور میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر منعقدہ سیمنار میں کیا۔
وہ اس پروگرام کے بحیثیت صدر تھے جس کی نظامت ’عآپ کے نوجوان لیڈر مطلوب رانا نے کی۔ اس پروگرام کا اہتمام عام آدمی پارٹی شعبہ اقلیت کے تحت کیا گیا تھا۔ جس کے کنوینر مقامی کونسلر حجن شکیلہ اور حاجی محمد افضال تھے۔
حاجی محمدیونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ آزادی میں انگریز ٹیپو سلطان سے اتنے خوف زدہ تھے کہ انگریز خواتین اپنے بچوں کو ٹیپو سلطان کے نام سے ڈرایا کرتی تھیں۔