دہلی کے وزیراعلی کے اروند کیجریوال نے آج ماتاسندری روڈ پر واقع سرکاری سرودیہ بال/کنیا اسکولوں میں صحافیوں اور ان کے کنبہ کے اراکین کے لئے فری ویکسینیشن سنٹر کی شروعات کی، جس میں 18سے 44 اور 45 برس سے زیادہ عمر کے صحافی اور ان کے کنبہ کے اراکین ویکسین لگوا سکتے ہیں اور موقع پر رجسٹریشن بھی ہوگا۔
دہلی: صحافیوں اور ان کے کنبہ کے لیے فری ویکسینیشن سنٹر - صحافیوں کے لیے کورونا ویکسینیشن سنتر کا افتتاح
کیجریوال نے صحافیوں اور ان کے کنبے کے اراکین کے لیے مفت ٹیکہ کاری سنٹر کی شروعات کی۔

مسٹر کیجریوال نے ویکسنیشن سنٹر شروع کرنے کے بعد میڈیا سے کہاکہ 'آج سے اس اسکول میں صحافیوں اور ان کے کنبہ کے لوگوں کے لئے ویکسینیشن کا انتظام شروع کیا جارہا ہے۔ کئی دنوں سے صحافیوں کی طرف سے مانگ کی جارہی تھی کہ ان کے لئے خصوصی انتظام ہونا چاہئے'۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ آج یہ نظام اسکول میں شروع کیا جارہا ہے۔ یہاں پر 18سے 44 اور 45 برس سے زیادہ عمر کے دونوں زمروں کے صحافیوں اور ان کے کنبہ کے لوگ آکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ویکسین لگوانے کے لئے موقع پر ہی رجسٹریشن کیا جائے گا۔ میری تمام صحافیوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر ویکسین لگوائیں۔ اس وقت ویکسین کے ذریعہ ہی خود کو کوروناسے بچایا جاسکتا ہے۔
TAGGED:
دہلی کی اہم خبروں پر ایک ںظر