انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے اسپتال بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر انیل گوئل نے کہا کہ دہلی فسادات کے متأثرین کی طبی اور قانونی امداد کے لیے سیوا بھارتی اور گوئل اسپتال کے مشترکہ سرپرستی میں مفت میڈیکل اور قانونی ہیلپ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر انیل گوئل نے کہا کہ فسادات میں جن لوگوں کو یہ کارڈ جاری کیا جائے گا انھیں گوئیل اسپتال میں ایک برس کے لیے مفت علاج اور قانونی مشورے دیئے جائیں گے۔
سیوا بھارتی اور گوئیل اسپتال کے مشترکہ سرپرستی میں مفت میڈیکل اور قانونی ہیلپ کارڈ جاری انہوں نے بتایا کہ آج انہوں نے گنگا وہار، بھاگیرتھی وہار اور شیو وہار کے علاقے میں متأثرین کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے دن پندرہ افراد کو کارڈ جاری کیا گیا اور ان کا علاج بھی شروع کردیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ کارڈ دوسرے متاثرین کو بھی جاری کیا جائے گا۔ نیز دوسرے نجی اسپتال میں بھی اس مہم سے منسلک ہوں گے۔
واضح رہے کہ دہلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔