اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کورونا رپورٹ منفی - من موہن سنگھ پرانے دل کے مریض ہیں

راحت کی خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کووڈ 19 رپورٹ منفی آئی ہے۔ شام کو ان کے تمام ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔ انہیں رات آٹھ بجے کے قریب آئی سی یو سے ہٹا کر نجی وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

_former PM Manmohan singh covid negative,shifted  to private ward
سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی کورونا رپورٹ منفی

By

Published : May 11, 2020, 11:43 PM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صحت سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہیں۔ سانس لینے میں دشواری اور سینے میں درد کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو کووڈ 19 ہونے کا خدشہ ہو رہا تھا۔

لیکن اب راحت کی خبر یہ ہے کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہیں سی این ٹاور کے نجی وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پرانے دل کے مریض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details