نئی دہلی:بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں گزشتہ روز ہو رہی تیزی کے درمیان جمعہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو سطح پر پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 109 روپے اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹر اور بھوپال میں پٹرول 112.07 روپے اور ڈیزل 101.17 روپے فی لیٹر پر پہنچا ہے۔
مسلسل چار دنوں کی تیزی کے بعد اس ہفتے کے پہلے دن پیر کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول اب تک کی تاریخی بلند ترین سطح پر 103.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.12 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ نو دنوں میں پٹرول 2.35 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈیزل بھی 13 دنوں میں 3.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے: نرملا سیتارمن