اردو

urdu

ETV Bharat / city

فوڈ اسٹال والوں کا ریلوے بورڈ کو مکتوب - فوڈ اسٹال والوں کا ریلوے کو خط

ملک گیر لاک ڈاؤن سے ہر شخص متاثر ہے، ریلوے اسٹیشنوں پر کھانے پینے کا اسٹال لگانے والوں نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین سے لائسنس فیس معاف کرنے کی اپیل کی ہے، یہ معلومات آل انڈیا ریلوے مائن لائسنسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رویندر گپتا نے دی۔

فوڈ اسٹال والوں کا ریلوے بورڈ کو مکتوب
فوڈ اسٹال والوں کا ریلوے بورڈ کو مکتوب

By

Published : Apr 30, 2020, 2:19 PM IST

ریلوے سٹیشنوں پر فوڈ اسٹال لگانے والوں نے ریلوے بورڈ کو لکھے گئے خط میں اپنی مشکلات کا ذکر کیا ہے، اور خراب ہو ئے کاروبار کا حوالہ دے کر ریلوے بورڈ کے چیئرمین سے لائسنس فیس معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔

آل انڈیا ریلوے کیٹرنگ اینڈ لائسنسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رویندر گپتا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھانے پینے کے اسٹال لگانے والے دکاندار سب سے زیادہ پریشانی کا شکار ہیں، کام نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے، تو ایسی صورتحال میں اب وہ لائسنس کی فیس ادا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر کام کرنے والوں کو مکمل رقم دی جارہی ہے، کھانے کی اشیاء زیادہ نہیں چلتی ہے، اسٹیشنوں پر لاک ڈاؤن کے بعد دکانوں میں لاکھوں مالیت کا سامان بند ہے جو خراب ہوچکا ہے، ایسے وقت میں آمدنی کا بھی کوئی ذریعہ نہیں بچا ہے۔

اسی ضمن میں ریلوے بورڈ کے چیئر مین سے مطالبہ کیا گیا ہے اسٹیشنوں پر لگنے واسٹال اور دکانوں کے لائنسنس کی فیس اس وقت تک کے لیے نہ لی جائے جب تک کہ یہ لاک ڈاون جاری رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details