اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرگتی میدان میں بنے گا پانچ ستارہ ہوٹل، عالمی سطح کی نمائش گاہ

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع پرگتی میدان کی تزئین کاری کر کے وہاں ایک پانچ ستارہ ہوٹل اور بین الاقوامی سطح کا کانفرنس ہال اور نمائش گاہ بنائی جائےگی۔

پرگتی میدان میں بنے گا پانچ ستارہ ہوٹل
پرگتی میدان میں بنے گا پانچ ستارہ ہوٹل

By

Published : Dec 4, 2019, 5:42 PM IST

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ میٹنگ میں اس منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرگتی میدان میں عالمی سطح کی نمائش گاہ اور کانفرنس ہال پروجیکٹ کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور سال 21-2020تک اس کے پورا ہونے کی امید ہے۔


انہوں نے کہا کہ پانچ ستارہ ہوٹل کی تعمیر کےلئے 611کروڑ روپے کی لاگت پر 99سال کی لیز ہولڈ کے تحت 3.7ایکڑ زمین کو منتقل کرنے کےلئے انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او)کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ہوٹل کی ترقی اور انتظام کےلئے ہندوستانی سیاحت ترقی کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی)اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اور سیاحت کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی )ایک خاص مقصد سے کمپنی تشکیل کریں گے۔


مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ آئی ٹی پی او پرگتی میدان کو تزئین کاری کر کے اسے عالمی سطح کا بنانے کےلئے اس میگا پروجیکٹ پر عمل درآمدگی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی سہولت کسی میٹنگ،پہل،کانفرنس اور نمائش کا اہم حصہ ہوتی ہے اس لئے اس ہوٹل کی تعمیر کی جارہی ہے۔ہوٹل کی سہولت سے پرگتی میدان عالمی سطح پر میٹنگوں ،کسی کام کی شروعات،کانفرنس اور نمائش کے ہب کے طورپر حوصلہ افزائی کرنے والا مرکز بنےگا اور اس سے روزگار کے مواقع پیداہونے کے ساتھ ساتھ تجارت اورکامرس کوبھی فروغ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details