اطلاع کے مطابق شام 6 بجے کے قریب پی سی آر کال کے ذریعے نیب سرائے پولیس NEB SARAI Police Station کو آتشزدگی کی اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس سول اور آگ بجھانے والا عملے بھی موقع پر پہنچ گئے۔آگ بجھانے عملہ کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ کی 8 سے 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں لگی رہیں۔
کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگ اسکریپ کا کام کرتے ہیں۔ یہاں پلاسٹک کی ناکارہ بوتلیں Used Plastic Bottles اور اسکریپ کا سامان رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ مزید بھڑک اٹھی اور علاقے میں تیزی سے پھیل گئی۔