دہلی کے پرتاپ نگر علاقے میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ فائر ٹینڈر موقع پر موجود ہے۔ ابھی تک آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فیکٹری میں لگی آگ پر سخت محنت کے بعد قابو کیا ہے۔
دہلی: فیکٹری میں آتشزدگی، جائے حادثہ سے ایک لاش برآمد - urdu news
فائر ٹنڈر کی 18 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پایا
fire breaks out
محکمہ فائر کے عہدیدار نے بتایا کہ "جائے حادثہ سے پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے، ایک یا دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، محکمہ فائر کے ایک شخص کو چوٹ پہنچی ہے۔ ہماری 18 گاڑیاں آتشزدگی کو قابو کرنے کے لئے لائی گئیں ہیں جس کی مدد سے آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے۔" جائے وقوع سے ایک لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔