دارالحکومت دہلی کے نہرو پیلسمارکیٹ کے ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ مقامی لوگوں نے آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا۔
اطلاع کے مطابق آگ کثیر المنزلہ عمارت کی پہلی منزل کے شوروم میں لگی۔ مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع دہلی فائر بریگیڈ کی ٹیم کو شام 5:25 بجے ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔