اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مظاہرین کو فسادی کہنا یوگی کا نظریہ ہے' - yogi hang the poster

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور سے رکن پارلیمان فضل الرحمن نے اترپردیش حکومت کے ذریعہ مظاہرین کو فسادی قرار دینے اور عدالت کی ہدایت نہ ماننے پر سخت تنقید کی ہے۔

خصوصی گفتگو میں فضل الرحمن
خصوصی گفتگو میں فضل الرحمن

By

Published : Mar 18, 2020, 4:43 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں فضل الرحمن نے کہا کہ یہ سوچ کی بات ہے کہ وہ مظاہرین کو فسادی کہتے ہیں جبکہ یہ مظاہرین پرامن طریقے سے اپنی بات رکھ رہے تھے۔

خصوصی گفتگو میں فضل الرحمن

بہوجن سماج پارٹی سے رکن پارلیمان فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش حکومت کا ضرور نقصان ہوا ہے۔ لیکن اس کے لئے اور بھی طریقے ہیں۔ سب سے پہلے مظاہرین کے پاس نوٹس بھیجنا چاہیے تھا۔ اس طرح پوسٹر لگانا غلط ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمن نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ شہریت قانون کے خلاف جاری مظاہروں میں صرف ایک خاص طبقہ کے لوگ ہوتے ہیں، بلکہ اس میں مختلف مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، انہیں فسادی نہیں کہا جا سکتا، کیوں کہ وہ اپنے حق کے لئے لڑ رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details