آسام سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کا رویہ پارلیمنٹ میں بہت تانا شاہی کا ہے۔ ہم لوگ شہریت بل پر اپنی تشویش پیش کر رہے ہیں مگر وہ سننے کو تیار نہیں'۔
'فاروق عبداللہ کی حراست صرف کشمیر کا مسئلہ نہیں' - آسام سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عبدالخالق نے کہا کہ 'حکومت آمرانہ رویہ اختیار کر رہی ہے، معاملہ فاروق عبداللہ کا ہو یا شہریت بل کا، ہماری تشویش سننے کے لیے راضی نہیں'۔
!['فاروق عبداللہ کی حراست صرف کشمیر کا مسئلہ نہیں'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5102787-474-5102787-1574083394746.jpg)
'فاروق عبداللہ کی حراست صرف کشمیر کا مسئلہ نہیں'
'فاروق عبداللہ کی حراست صرف کشمیر کا مسئلہ نہیں'
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے آج فاروق عبداللہ کی غیر موجودگی کا قضیہ بھی اٹھایا، ہمارا ماننا ہے کہ فاروق عبداللہ کی حراست کا معاملہ صرف کشمیر کا نہیں ہے، وہ ایک سینیئر رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہیں حراست سے فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے'۔