اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کسانوں کی ٹریکٹر ریلی، لال قلعہ میں تصادم' - انٹر نیٹ خدمات معطل کردی

مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بعد ٹریکٹر ریلی نکالی اور نئے زرعی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Farmers Protest: Farmer Dies During Protest, Internet Cut Off In Parts Of Delhi
Farmers Protest: Farmer Dies During Protest, Internet Cut Off In Parts Of Delhi

By

Published : Jan 26, 2021, 8:29 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی تاریخی لال قلعہ کے سامنے آج کسانوں نے ٹریکٹر ریلی نکالی۔ دہلی کے متعدد مقامات پر کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد انتظامیہ نے مختلف علاقے کے انٹر نیٹ خدمات معطل کردی ۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق تصاد میں متعدد پولیس ہلکار اور کسانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے، جبکہ ایک کسان کی ہلاکت کی اطلاع ہے، فی الحال دہلی میں اضافی سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

آج کسانوں کی جانب سے نکالی گئی پریڈ مرکزی حکومت کے ذریعے بنائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف تھی جس میں کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت نے قومی دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ پر موجود کسانوں سے بات کی۔ کسانوں نے بتایا کہ کس طرح سے پولیس نے انہیں روکنے کے لیے تمام حدیں پار کیں۔

اس پریڈ کے دوران دہلی پولیس نے کسانوں پر نہ صرف لاٹھیاں برسائیں بلکہ آنسو گیس کے گولے بھی داغے جس میں متعدد کسان زخمی بھی ہوئے۔

ویڈیو

خیال رہے کہ کسانوں کا یہ احتجاج گزشتہ کئی مہینوں سے چل رہا ہے۔ پہلے یہ احتجاجی مظاہرہ پنجاب میں شروع ہوا جس کے بعد دہلی کی مختلف سرحدوں پر کسانوں نے اپنا ڈیرہ جمایا۔ آج دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر ٹریکٹر ریلی نکالی اور لال قلعے پر پہنچ کر زوردار مظاہرہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details