ڈی سی پی سنجے بھاٹیا نے بتایاکہ دیش بندھو گپتا روڈ علاقے میں پولیس کی ٹیم عیدگاہ پیکٹ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔ اس دوران سدھی پورہ چوکی کے پولیس اہلکاروں نے تفتیش کے لئے ایک گاڑی کو روکا اس میں 5 مرد ایک خاتون اور 2 بچے سوار تھے جو بہار کے ضلع مدھوبنی کا رہائشی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ صدر بازار کے علاقے میں رہتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ دہلی چھوڑ کر بہار اپنے گاؤں جارہے ہیں۔تفتیش کے دوران جب ان سے کرفیو پاس مانگا گیا جو شمالی ڈسٹرکٹ ڈی سی پی آفس سے جاری کیا گیا تھا۔
تفتیش میں پولیس کو یہ پاس جعلی لگا اس پاس پر بہار کے ضلع سیتامڑھی پہنچنے کی اجازت تھی اور یہ 24 اپریل تک ویلڈ تھا۔