اردو

urdu

ETV Bharat / city

معروف دانشور پروفیسر اخترالواسع سے خصوصی گفتگو - Maulana Azad University Jodhpur

وزارت تعلیم کی جانب سے گذشتہ دنوں نئی تعلیمی پالیسی کو عوام کے درمیان پیش کیا گیا ہے، جہاں ایک طرف اس پالیسی کی مخالفت کی جا رہی ہے وہیں دوسری جانب اس کی تعریفیں بھی ہو رہی ہیں۔

Exclusive interview with renowned intellectual Prof. Akhtarul-Wasey
معروف دانشور پروفیسر اختر الواسع سے خصوصی گفتگو

By

Published : Sep 3, 2020, 5:31 PM IST

اس سے متعلق کچھ باتیں ایسی بھی ہیں جو دیکھنے سے معلوم ہوتی ہے کہ وہ اقلیتی برادری کے خلاف ہیں۔ تاہم اگر نئی تعلیمی پالیسی کا مطالعہ کیا جائے تو شاید حالات اس سے بر عکس ہیں۔

انہیں تمام خدشات کو دور کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت نے معروف دانشور پروفیسر اخترالواسع سے خصوصی گفتگو کی۔

ویڈیو

اس خصوصی گفتگو میں مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے بتایا کہ 'کوئی بھی چیز مکمل نہیں ہوتی، اس لیے ہمیں اشکال چھوڑ کر اسے اپنانا چاہیے۔'

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ '4 سالہ گریجویشن یو پی اے کی حکومت میں بھی لایا گیا تھا لیکن این ڈی اے نے اسے پلٹ دیا تھا لیکن نئی تعلیمی پالیسی میں اسے پھر سے جگہ دی گئی ہے۔ یہ ایک اچھا قدم ہے۔ ہمیں اس فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے خیر مقدم کرنا چاہیے۔'

قابل ذکر ہے کہ پرائمری اسکول میں دی جانے والی تعلیم کو مادری زبان سے جوڑ کر رکھا گیا ہے، جس پر اعتراضات بھی کیے جا رہے ہیں، ہمیں اسے بھی بھولنا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق طلبا کو کسی بھی تعلیمی سال کے دوران دو مرتبہ بورڈ امتحانات دینے کی اجازت ہوگی۔ نئے سسٹم میں 12 سال کی اسکولنگ اور اس میں تین سال کی آنگن واڑی اور پری اسکول کی تعلیم بھی شامل کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details