قومی دارالحکومت دہلی میں اردو اکادمی دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو دو برس کے لیے عمل میں آئی ہے۔
دہلی اردو اکادمی کے نو منتخب نائب چیئرمین اسی ضمن میں اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین کی ذمہ داری اردو اکادمی کے چیئرمین اور دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے حاجی تاج محمد کے سپرد کی ہے۔
میری تعلیم آٹھویں جماعت تک ہے مجھے اردو تھوڑی بہت آتی ہے واضح رہے کہ حاجی تاج محمد کانگریس کے کاؤنسلر رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں انہوں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت اختیار کی ہے۔
دہلی اردو اکادمی کے نائب چیئرمین کے عہدے پر تاج محمد کے انتخاب کے بعد سے ہی سیاسی و سماجی شخصیات کے درمیان چہ می گوئیاں شروع ہوگئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ تاج محمد کی تعلیمی لیاقت بہت کم ہے اس لیے ان کا انتخاب غلط ہے۔
اردو اکادمی دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو دو برس کے لیے عمل میں آئی ہے اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے نائب چیئرمین تاج محمد سے بات چیت کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ضروری نہیں کہ جو شخص تعلیم یافتہ نہیں وہ کوئی کام نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے اعتماد دکھایا ہے جس پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
دہلی اردو اکادمی کے نو منتخب نائب چیئرمین ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے نائب چیئرمین سے ان کی تعلیمی لیاقت سے متعلق سوال کیا تو تاج محمد نے بتایا کہ ان کی تعلیم آٹھویں جماعت تک ہے اور انہیں اردو تھوڑی بہت آتی ہے لیکن انہوں نے کاؤنسلر رہتے ہوئے اپنے علاقے کی مختلف سکولز میں اردو کے لیے جدوجہد کیا ہے۔
میں نے کونسلر رہتے ہوئے اپنے علاقے کی مختلف سکولز میں اردو کے فروغ کے لیے کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اردو کی خدمت کرنا ہے تاہم بہت سارے ایسے کام جو پروفیسر نہیں کرپاتے میں وہ کرنا جانتا ہوں مجھے نہیں لگتا کہ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے میرا انتخاب کرکے کوئی غلطی کی ہے۔