اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اقلیتی مسائل سے واقف ہوں، انہیں حل کرنا اولین ترجیح' - دہلی میں ہوئے فرقہ ورانہ فسادات

دارالحکومت دہلی کے اقلیتی کمیشن میں کل یعنی 26 اگست سے نو منتخب چیئرمین اپنا عہدہ سنبھال لیں گے، اس بار دہلی حکومت نے اپنے وفادار ساتھی کے ہاتھ میں دہلی اقلیتی کمیشن کی باگ ڈور سونپی ہے۔

exclusive interview with new appoints delhi minority chairman zakir khan
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین ذاکر خان سے خصوصی بات چیت

By

Published : Aug 25, 2020, 9:49 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین ذاکر خان سے خصوصی بات چیت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے متعدد مسائل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر محاذ پر کام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیں گے۔'

خیال رہے کہ ذاکر خان کا تعلق شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے سے ہے اور انہیں دو مرتبہ کونسلر کے انتخابات میں کامیابی ملی، حالانکہ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں بھی ہاتھ آزمانے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی لیکن دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خاص مانے جانے والے ذاکر خان کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ انہیں ان کی وفاداری کے عوض دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ ملا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر ظفرالاسلام نے ڈی ایم کو نوٹس بھیجا

مزید پڑھیں: مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ: برجیش ٹھاکر نے نابالغ کا جسمانی، ذہنی اور جنسی استحصال کیا

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ وہ زمینی سطح سے عوام سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ کس طرح کی پریشانیاں اقلیتی برادری کو لاحق ہیں، اس لیے انہیں اس ذمہ داری کو انجام دینے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔'

اس کے علاوہ انہوں نے دہلی میں ہوئے فرقہ ورانہ فسادات کے تعلق سے کہا کہ' وہ فساد زدگان کی ہر ممکن مدد کرنے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے تمام تر کوششیں کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ دہلی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں کو اقلیتی برادری تک پہنچانے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details