اس سلسلے میں جمعے کے روز سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو ڈاکٹر کفیل خان کی تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ڈاکٹر کفیل خان بہت خوش ہیں۔
ڈاکٹر کفیل خان کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت - ڈاکٹر کفیل خان کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دی ہے
گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی سے سینکڑوں بچوں کی موت کے المناک حادثے میں بدقسمتی سے ملزم بنائے گئے ڈاکٹر کفیل خان کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ آج انہوں نے اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔
![ڈاکٹر کفیل خان کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3242513-88-3242513-1557486706342.jpg)
ڈاکٹر کفیل
ڈاکٹر کفیل خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 مہینوں میں ان پر مشکل حالات آئے، اللہ نے راستہ بنایا لیکن اس کے باوجود وہ بہت زیادہ مقروض ہوگئے۔ اب عدالت عظمی نے ان کی تنخواہوں اور بقایہ جات کی ادائیگی سے انہیں راحت ملی ہے۔
Last Updated : May 10, 2019, 8:52 PM IST
TAGGED:
ڈاکٹر کفیل خان