اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' کورونا ایپ دن میں دوبار صبح دس بجے اور شام 6 بجے اپڈیٹ ہوتا ہے ایپ اور اصل میں بہت فرق دیکھنے کو ملتا ہے، ایپ کے مطابق ہسپتالوں میں بیڈ خالی ہیں لیکن اصل ہسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں ہے جہاں مریضوں کی بھرتی کی جاسکے۔ یہ ایب ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں'۔
انہوں نےکہا کہ' دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کورونا ایپ 2 جون کو لانچ کرکے عوام میں سرخرو بننے کی کوشش کی لیکن ایپ کی حقیقت بتانے سے قاصر رہے، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں لوگوں کو بیڈ ہی نہیں مل رہے ہیں اور ایپ میں ہسپتالوں میں خالی بیڈ دکھایا جارہا ہے'۔