اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی الیکشن کمیشن کے سی ای او کے ساتھ خصوصی بات چیت - تقریبا 2 لاکھ 30 ہزار نئے ووٹر بنے

8 فروری کو دارالحکومت میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور انتخابات کی تیاریاں زورں پر ہے۔ دہلی میں 8 فروری کو پولنگ ہو گی اور 11 فروری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس بار الیکشن کمیشن سو فیصد ووٹنگ کی امید کررہا ہے۔

دہلی الیکشن کمیشن سی ای او کے ساتھ خصوصی بات چیت
دہلی الیکشن کمیشن سی ای او کے ساتھ خصوصی بات چیت

By

Published : Jan 28, 2020, 12:02 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:27 AM IST

دہلی الیکشن کمیشن کے سی ای او رنبیر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تیاری زور و شور سے جاری ہے اور کوشش ہے کہ اس بار پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے جائیں۔'

دہلی الیکشن کمیشن سی ای او کے ساتھ خصوصی بات چیت

ہم آپ کو بتادیں کہ دہلی میں سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں تقریبا 65 فیصدووٹنگ ہوئی تھی اور سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی 60 فیصد ووٹنگ ہوگئی تھی۔ یعنی یہ واضح ہے کہ 2014 کے مقابلے میں 2019 میں 5 فیصد ووٹنگ کم ہوئی۔ جبکہ دہلی میں 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 60.50 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اور اس بار سیاسی اتھل پتھل کے درمیان 100 فیصد ووٹنگ کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ریکارڈ توڑنے کے لیے مستقل کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس کے لیے اسٹریٹ ڈراموں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے ذریعہ بھی بہت سی دوسری سرگرمیاں مستقل طور پر چلائی جارہی ہیں۔

دہلی الیکشن کمیشن کے سی ای او رنویر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار دہلی میں تقریبا 2 لاکھ 30 ہزار نئے ووٹر بنے ہیں۔ اگر انہیں ای وی ایم کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں اس کے لیے پوری دہلی میں 140 موبائل وینیں لگائی گئیں ہیں، جو لوگوں کے گھروں میں جاکر یہ بتانے کا کام کررہی ہے کہ کس طرح انہیں اس مرتبہ ووٹنگ کرنی ہے'۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details