اب دہلی میں کورونا وائرس سے نجات کے لیے حکومت کی جانب سے ’دہلی کووڈ رسپانس پلان' تیار کیا گیا ہے۔
اس کے تحت دارالحکومت دہلی کے ہر گھر کی کورونا جانچ آئندہ 6 جولائی 2020 تک کر لی جائے گی۔
اس کے تحت سبھی مکانات کی اسکیننگ کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر وی کے پال کمیٹی کی سفارشات کے بعد دہلی حکومت نے دہلی کووڈ رسپانس پلان تیار کیا ہے۔
دہلی حکومت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس حکم میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دہلی حکومت کس طرح ایک ایک گھر کی جانچ کرے گی۔
اس میں یہ بات درج ہے کہ حکوم این ڈی ایم سی کے تعاون سے اپنا کام 27 جون 2020 سے شروع کرے گی جس کا نتیجہ 10 جولائی 2020 تک آئے گا۔