ریاست ہریانہ کا ضلع میوات پورے بھارت میں اپنی تاریخی روایات اور منفرد ثقافت کیلئے جانا جاتا ہے، وہیں میواتی ادب کی بھی اپنی ایک منفرد شناخت ہے۔
حالانکہ وقت اور سازشی عناصر نے میوات کی شبیہ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ باوجود اس کے میوات اپنی سادگی، ضیافت، گنگا جمنی تہذیب، منفرد بولی اور لب و لہجے کیلئے تاریخی حیثیت رکھتا ہے'۔
میواتی ادب کو فروغ دینے والے لوگ کم تعداد میں ہی سہی لیکن ہر دور میں موجود رہے۔ آج بھی کچھ لوگ میواتی ادب اور میواتی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے سرگرم عمل ہیں'۔ انہیں میں ایک ممتاز و معتبر نام نانک چند شرما 'نوین' کا ہے۔ جو پیشے سے ٹیچر ہیں اور راجستھان میوات کے پیپل کھیڑا گاؤں کے ایک اسکول میں بطور پرنسپل خدمات انجام دے رہے ہیں'۔