دارالحکومت دہلی میں شعبہ اقتصادی جرائم نے دو افراد کو جعلی کمپنی بنا کر عام آدمی پارٹی کو دو کروڑ چندہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایک ملزم کی شناخت مکیش کمار کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرے ملزم کی شناخت سدھانشو بنسل کے طور پر کی گئی ہے، پولیس دھوکہ دہی کے الزام میں دونوں ملزمین سے تفتیش کر رہی ہے۔
جعلی کمپنی سے عآپ کو دو کروڑ چندہ دینے والے گرفتار ذرائع کے مطابق شعبہ اقتصادی جرائم کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ عآپ کو جعلی کمپنی کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے جس کے بعد سے ہی معاشی جرائم کی ونگ نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
تفتیش کے دوران جب چندے کی معلومات جمع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ مکیش نامی شخص نے یہ چندہ دیا ہے۔
جب اس کمپنی کے بارے میں معلومات جمع کی گئی تو معلوم ہوا کہ ایسی کوئی حقیقی کمپنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک جعلی کمپنی ہے جس کے ذریعے عآپ کو چندہ دیا گیا ہے۔