نیپال میں کاٹھمنڈو کے نزدیک خراب موسم کے سبب نوہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ۔ان ہیلی کاپٹروں میں غیر ملکی سیاح بھی سوار تھے۔
نیپال کی ایئر لائنز آپریٹر ایسوسی ایشن نے اس کی اطلاع دی اور ایسوسی ایشن کے ترجمان يوگ راج كنڈیل نے کہا کہ ان ہیلی کاپٹروں کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ ان تمام جگہوں پر شدید کہرے کی وجہ سے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔