الیکشن کمیشن نے کمل ناتھ سے 48 گھنٹے میں اس نوٹس کا جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے بدھ کے روز یہاں جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بی جے پی نے 18 اکتوبر کو شکایت درج کی تھی کہ کمل ناتھ نے گوالیار کے ڈابرا علاقے میں اپنی انتخابی تقریر کے دوران محترمہ امرتی دیوی کو ایک "آئٹم" کہہ دیا تھا، جو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔
سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کو الیکشن کمیشن کا نوٹس - مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر
الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار اور وزیر امرتی دیوی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نے شکایت کی جانچ کی اور اسے صحیح پایا۔ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس جاری کرکے مسٹر کمل ناتھ کو 48 گھنٹے میں اپنا جواب دینے کو کہا ہے۔