اردو

urdu

تعلیم ہی کسی بھی قوم کی مقدر سنوار سکتی ہے: ارشد مدنی

By

Published : Sep 20, 2021, 11:47 AM IST

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے دنیاوی یا عصری تعلیم کی کبھی مخالفت نہیں کی۔ البتہ اس کا شروع سے یہ ماننا رہا ہے کہ قوم کے جو بچے دنیاوی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان میں دینی تعلیم ضرور ہونی چاہیے کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ اسلام کیا ہے اور اس کی تعلیمات کیا ہیں۔

Education alone can change the destiny of any nation: Arshad Madani
Education alone can change the destiny of any nation: Arshad Madani

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی کے اوکھلا میں مولانا حسین احمد مدنی چیئرٹیبل ٹرسٹ دیوبند اور ہند گرو اکیڈمی کے تعاون سے کمزور طلباء کے لئے''مدنی 100'' شروع کیا گیا۔ جس کا افتتاح جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ شاہد ہے دنیا میں انہیں قوموں کو ترقی اور سرخ روئی حاصل ہوئی ہے جو تعلیم یافتہ تھیں اور جن قوموں نے خود کو تعلیم سے الگ رکھا تباہی اور پسپائی ان کا مقدر بن گئی۔

مولانا مدنی نے کہا کہ اس سینٹر کے قیام کا مقصد ذہین مگر مالی اعتبار سے کمزور طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرنا ہے، اس کے لئے دسویں، گیارہویں اور بارہویں پاس طلباء کا انتخاب ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا۔ یہ ایڈمیشن کم اسکالرشپ ٹسٹ ہوگا اور جن بچوں کا انتخاب ہوگا، انہیں سو فیصد تک اسکالرشپ مہیا کرائی جائے گی اور فی الحال انہیں آئی آئی ٹی، جی ای ای اور نیٹ جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے مفت کوچنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مظفر نگر فسادات: متاثرین کے جمعیت علماء ہند نے دیا آشیانہ


مولانا مدنی نے یہ وضاحت بھی کی کہ جمعیۃ علماء ہند مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔ چنانچہ اس میں بھی اس روایت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایسے غیر مسلم بچوں کو بھی کوچنگ فراہم کی جائے گی جو مالی اعتبار سے کمزور ہوں، لیکن باصلاحیت ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رکن پارلیمان کی بہن کی عاشق کے ساتھ شادی

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق


انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے دنیاوی یا عصری تعلیم کی کبھی مخالفت نہیں کی۔ البتہ اس کا شروع سے یہ ماننا رہا ہے کہ قوم کے جو بچے دنیاوی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان میں دینی تعلیم ضرور ہونی چاہیے کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ اسلام کیا ہے اور اس کی تعلیمات کیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details