دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی (ای ڈی) کی جانب سے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین Delhi Health Minister Satyender Jain کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ کیجریوال نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ’پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں تاہم اب مرکزی کی بی جے پی حکومت اپنی طاقت کا ااستعمال کرسکتی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع مل رہی ہے کہ انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا پرانا حربہ ہے۔ جب انہیں الیکشن میں شکست کا خوف ستانے لگتا ہے تو وہ تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال شروع کر تی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جو بھی عمل کرنا چاہتی ہے کر سکتی ہے۔ عام آدمی پارٹی کو کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 21 ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔