اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا، غازی آباد سے دہلی جانے والوں کے لئے ای پاس لازمی - etv bharat urdu

لاک ڈاؤن کے مابین سفر کرنے کیلئے لوگوں کو ایک درست ای پاس (جو ضروری خدمات سے متعلق سرگرمیوں میں شامل نہیں ہے) کی ضرورت ہے۔

E-pass
E-pass

By

Published : May 11, 2021, 10:07 PM IST

دہلی میں نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان اب کام پر جانے والوں کے لئے ای پاس رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز ہی 17 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس دوران جو بھی شخص این سی ٹی (نیشنل کیپیٹل ریجن) میں سفر کرتا ہے اسے دہلی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ای پاس (ضروری خدمات میں شامل افراد کو چھوڑ کر) کی ضرورت ہوگی۔

یہ چوتھا موقع ہے جب کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔ لاک ڈاؤن کو سب سے پہلے 19 اپریل کو دارالحکومت میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل لاک ڈاؤن کو دہلی کے وزیر اعلی نے 10 مئی تک بڑھایا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں میں انفیکشن کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن مدت کے دوران ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details