اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی سکھ گرودوارہ انتظامیہ کا مفت ایمبولنس خدمات

ڈی ایس جی ایم سی کے صدر مجندر سنگھ سرسا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی کے مختلف حصوں میں کل 12 ایمبولینسیز تعینات رہیں گی، ہم آنے والے دنوں میں مزید ایمبولینس فراہم کریں گے۔

دہلی سکھ گرودوارہ انتظامیہ کا مفت ایمبولنس خدمات
دہلی سکھ گرودوارہ انتظامیہ کا مفت ایمبولنس خدمات

By

Published : Jul 15, 2020, 10:18 AM IST

Updated : Jul 15, 2020, 10:50 AM IST

دہلی سکھ گرودوارہ انتظامیہ نے گرو ہری کرشنا صاحب جی کے پرکاش پور کے موقع پر کویوڈ 19 مریضوں کے لیے ایک مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے۔

ڈی ایس جی ایم سی کے صدر مجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ تمام تر سہولیات سے لیس کل 12 ایمبولینس دستیاب ہیں اور جب تک ہم کورونا کو شکست نہیں دیتے ہیں یہ خدمات دستیاب رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت مند لوگ اپنے قریب کے گردوارے سے رابطہ کرسکتے ہیں حالانکہ ہم نے اس ضمن میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی معلومات فراہم کر دی ہیں۔

ڈرائیور اور وارڈ بوائے پی پی ای کٹ کے ساتھ ایمبولینس میں موجود رہیں گے، اور 24 گھنٹے اس کی خدمات جاری رہیں گی، اور اس کی خدمات پوری طرح سے مفت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'دہلی کی 15 فیصد آبادی کورونا سے متاثر'

خیال رہے کہ دہلی حکومت کے مطابق منگل کے روز دہلی میں کل ایک ہزار 606 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 1924 افراد اس عرصے میں ہسپتال سے فارغ کیے گئے ہیں، جبکہ منگل کو 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں دہلی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 346 تاک جا پہنچی ہے، اور یہاں کل تین ہزار 446 اموات درج کی جا چکی ہیں۔

Last Updated : Jul 15, 2020, 10:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details