ڈی آر ڈی او کے ’فائرایکسپلووسیو اینڈ انوائرنمنٹ سیفٹی سنٹر‘ کی جانب سے تیار کردہ ’فائر ڈیٹیکشن اینڈ اسپریشن سسٹم‘ (ایف ڈی ایس ایس) صرف 30 سیکنڈ میں گاڑی میں لگی آگ کا پتہ لگا کر ایک منٹ میں اس پر قابو پا کر جانی و مالی نقصان میں کافی حد تک کمی کر سکتا ہے۔
ڈی آر ڈی او نے مسافر بسوں میں آگ سے بچاؤ کے لئے نظام تیار کیا - روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے مسافر گاڑیوں بالخصوص بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کا جلد پتہ لگانے اور ان پر قابو پانے کے لئے ایک ایسے نظام کو فروغ دیا ہے جس کا مظاہرہ آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری کے سامنے کیا گیا۔
اس سسٹم کی نمائش یہاں ڈی آر ڈی او عمارت میں گئی تھی اور وزراء کو اس کے کام کرنے کے تعلق سے بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ۔ اس سسٹم میں 80 لیٹر پانی کی صلاحت والا ٹینک اور 6.8 کلوگرام نائٹروجن کا سلنڈر فٹ کیا جاتا ہے ۔ ٹینک سے پانی کی کئی ٹیوب جوڑی گئی ہیں جو گاڑی کے مختلف حصوں تک جاتی ہے۔ انجن کے لئے ایرسول جنریٹر لگایا جائے گا جو سسٹم کے چالو ہونے کے پانچ سیکنڈ میں آگ پر قابو پا سکتا ہے ۔
اس موقع پر مسٹر سنگھ نے اس نظام کو فروغ دینے والے سائنسدانوں کی ٹیم کی تعریف کی ۔ مسٹر گڈکری نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کی حفاظت کے نقطہ نظر سے یہ بہت اہم ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی اس کامیابی پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔