سید رضا حیدر نے اردو ادب کے فروغ کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ وہ نہ صرف غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر تھے بلکہ ادرو زبان کے ایک مضبوط سپاہی بھی تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ادبی حلقہ سوگوار ہے۔ انہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر سید قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رضا حیدر کا انتقال
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید رضا حیدر بھی کورونا وبا کے شکار ہوگئے۔ انہوں نے اے ایم یو کے جے این میڈیکل کالج میں اپنی آخری سانس لی۔
سید رضاحیدر بہار کے جہان آباد سے تعلق رکھتے تھے اور دہلی یونیورسٹی سے انہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کی تھی۔ سید رضا کئی کتابوں کے مصنف بھی رہے ہیں، جن میں اردو شاعری میں تصوف اور روحانی اقدار، شاد عظیم آبادی حیات و خدمات اور مجاز حیات و خدمات کا نام قابل ذکر ہیں۔
بتادیں کہ کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہاہاکار مچا ہوا ہے، صبح شام بس مرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2624 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔