اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹر ادریس احمد غالب انسٹی ٹیوٹ کے کارگزار ڈائریکٹر منتخب

ڈاکٹر ادریس احمد عالمی شہرت یافتہ ادارہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے کارگزار ڈائریکٹر منتخب کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت عمل میں آیا ہے کہ ہم سب اپنے ہر دل عزیز ساتھی اور سابق ڈائریکٹر رضا حیدر کے انتقال سے دل گرفتہ ہیں۔

Dr. Idrees Ahmad elected acting director of the Ghalib institute
ڈاکٹر ادریس احمد غالب انسٹی ٹیوٹ کے کارگزار ڈائریکٹر منتخب

By

Published : May 26, 2021, 11:05 PM IST

انہوں نے کہا کہ میری پہلی کوشش ہوگی کہ رضا حیدر نے انسٹی ٹیوٹ کے اندر جو خیرسگالی اور ٹیم ورک کا ماحول پیدا کیا اور جس طرح ادب و ثقافت کے اہم ترین لوگوں کو انسٹی ٹیوٹ سے جوڑا وہ سلسلہ بدستور قائم رہے بلکہ اس میں مزید استحکام پیدا ہو۔

میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین جسٹس بدر دریز احمد نواب اعمادالدین پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی تمام ٹرسٹیز اور تمام عملے کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا۔

ڈاکٹر ادریس احمد

ڈاکٹر ادریس احمد انسٹی ٹیوٹ کے سب سے سینئر آفیسر ہیں اور انہیں اس ادارے میں کام کرنے کا 34 سال کا تجربہ حاصل ہے ڈاکٹر ادریس احمد کی پیدائش 20 جنوری سنہ 1966 کو مراد آباد کی مردم خیز بستی عمری کلاں میں ہوئی ابتدائی تعلیم وطن میں ہوئی سنہ 1989 میں روہیل کھنڈ یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی گھر کا ماحول اور اردو کی محبت کی وجہ سے 2001 میں دہلی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور 2004 میں ایم فل کی سند حاصل کی۔

سنہ 2009 میں اسی یونیورسٹی سے پروفیسر ابن کنول کی زیرنگرانی غالب انسٹی ٹیوٹ کی ادبی خدمات کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔

ڈاکٹر ادریس احمد کے تخلیقی اور تنقیدی مقالات ملک کے معتبر جرائد و اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہے ڈاکٹر ادریس احمد اردو کے علاوہ انگریزی ہندی اور پنجابی زبان اور اس کے ادب سے گہری واقفیت رکھتے ہیں۔ ہریانہ اردو اکیڈمی میں بھی انھیں کشمیری لال ذاکر جیسے ادیب کے ساتھ چار سال کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔

سبھی ممبران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادریس احمد ہمارے لیے اجنبی نہیں ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ ہے وہ ہمارے اور انسٹی ٹیوٹ کے مسائل سے گہری واقفیت رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details