اردو

urdu

ETV Bharat / city

اب نہ گھبرائیں کاغذات ایسے تیار کرائیں - سابق کونسلر محمود ضیاء

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد اب عوام کے درمیان کاغذات مکمل کرنے کی فکر ستانے لگی ہے۔

اب نہ گھبرائیں کاغذات ایسے تیار کرائیں

By

Published : Dec 12, 2019, 11:11 PM IST

اسی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے دستاویزات مکمل کرنے کے لیے ایک پہل شروع کی ہے، جس کے ذریعہ دہلی میں رہائش پذیر کوئی بھی شخص ان کے دفتر میں آکر اپنے ضروری کاغذات بنوانے میں مدد لے سکتا ہے۔

یہ پہل سابق کونسلر محمود ضیاء اور ان کی ایک ٹیم نے کی ہے۔ اس کی شروعات آئندہ 16 دسمبر سے کی جا رہی ہے۔

محمود ضیاء سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

محمود ضیاء کا کہنا ہے کہ اب عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم گذشتہ 5 ماہ سے اس کام میں مصروف تھے جس کے بعد ہمیں یہ بہت ساری دلچسپ معلومات فراہم ہوئی ہے اور وہی معلومات ہم دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پیدائشی کاغذات اور مرنے کا ثبوت دونوں ہی با آسانی حاصل ہو سکتے ہیں البتہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ صحیح جگہ پر اس کی معلومات کریں۔

ہم نے قبرستان میں اور ایم سی ڈی میں دونوں جگہ معلومات کی ہے اور دونوں جگہوں سے ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ دستاویزات مکمل کرانے میں مدد کریں گے تاکہ عوام کو پریشان نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details