اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کے مظاہرے میں ڈاکٹر‎س کی ٹیم

پنجاب سے سندھو بارڈر پر پہنچی ڈاکٹر کی 70 ٹیمیں جگہ جگہ جاکر کسانوں کے صحت کا خیال رکھ رہی ہیں۔

doctor
ڈاکٹر

By

Published : Dec 4, 2020, 5:36 PM IST

دہلی این سی آر میں گزشتہ نو روز سے چل رہا کسانوں کا مظاہرہ ابھی بھی جاری ہے۔ اس درمیان کسانوں کی صحت کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔ اس کے لیے کئی میڈیکل ٹیمیں پنجاب سے دہلی کے لیے سندھو بارڈر پر آئی ہیں اور دوائیاں لے کر پورے ایریا میں گھوم رہی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر ان کسانوں کو دوائی دے رہے ہیں۔

سندھو بارڈر پر کسانوں کے بیچ میں جو ہیلتھ کیمپ لگے ہوئے ہیں اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل کی ٹیمیں دوائیاں لے کر لوگوں کے بیچ میں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے پاس گھوم رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں جس کو جو بھی تکلیف ہے اسے دوائی دے رہی ہیں۔ اگر کسی کو زیادہ دقت ہے یا کوئی زیادہ بیمار ہے تو اس کو کیمپ میں لے جا کر ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ

ان ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ وہ خود کسان نہیں ہیں۔ حل چلا کر کسانوں کی مدد نہیں کر سکتے کیوں کہ انہیں حل چلانا نہیں آتا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تو ڈاکٹر ہیں، اس لیے مظاہرہ میں جاکر انہیں علاج دے کر ان کی مدد کر رہے ہیں۔

بڑی تعداد میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل کی ٹیم اس طرح سے سندھو بارڈر کے پورے ایریا میں کسانوں کے بیچ میں الگ الگ جگہ پر لگی ہوئی ہے۔ ان ٹیموں نے بتایا کہ دہلی کے سبھی بارڈرس پر ان کی اس طرح کی ٹیمیں تعینات ہیں۔

ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ جب تک یہ مظاہرہ چلے گا تب تک ہم یہیں رہ کر کسانوں کی صحت کا خیال رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details