وزیر اعظم نریندر مودی آج وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں منعقد دیوالی ملن پروگرام میں شریک ہوئے اور تمام افسران اور اہلکاروں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے اس موقع پر اسٹاف کے اچھے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ' حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اہم اقدامات افسران اور اہلکاروں کی پیہم جد و جہد اور محنت سے ہی ممکن ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں گذشتہ برس کے کاموں کا تجزیہ کرنے والے سال میں نئی بلندیوں کو چھونے کی کوشش کرنا چاہیے'۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'ان کا دفتر پوری حکومت کے لیے مشعل راہ ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف چیزوں کو نافذ کرتا ہے بلکہ تحریک کے ساتھ ساتھ قیادت بھی کرتا ہے۔ انہوں نے اسٹاف سے گزارش کی کہ وہ اپنے برتاؤ اور پابند عہدی سے باقی حکومت کے کے لیے باعث ترغیب بنے'۔