اردو

urdu

By

Published : Jan 12, 2021, 7:12 PM IST

ETV Bharat / city

نشنک کا امریکہ میں بھارتی سفیر سے قومی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال ’نشنک ‘ نے منگل کے روز امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقات کر کے ملک کی نئی تعلیمی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس کے امریکہ کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں اس کی تشہیر کے لیے تعاون طلب کیا۔

Discussion on National Education Policy with the Ambassador of India to the United States
امریکہ میں بھارت کے سفیر سے قومی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال

مرکزی وزیر ڈاکٹر نشنک نے ترنجیت سنگھ سندھو سے کہا کہ بھارت کا سفارت خانہ امریکہ کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں قومی تعلیم پالیسی 2020 کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے کئی سیمینار، ویبنار، کانفرنسوں اور ورکشاپس وغیرہ کے انعقاد کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس طرح کےاہتمام ہندوستانی قونصل خانے کی جانب سے بھی کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے سندھو سے امریکہ کے بھارتی قونصل خانوں سے مشورہ کر کے مختلف فریقین سے یہ معلوم کرنے پر زور دیا کہ ہندوستان میں اپنے کیمپس کھولنے کے لئے امریکی یونیورسٹیوں کی کیا توقعات ہیں ، جس سے اسٹڈی ان انڈیا اسکیم کے تحت امریکی طلباء کو بھارت میں متوجہ کرنے کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔
مرکزی وزیر نے سفیر کو یہ بھی بتایا کہ رابطے کے تحت امریکہ کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی تجاویز (74.80 کروڑ) کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو منظورکیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا ’’ مجھے امید ہے کہ امریکہ میں بھارت کا سفارت خانہ اس اسکیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا‘‘ ۔

انہوں نے امریکہ میں ہندوستان کے سفارت خانہ کے ذریعہ جاری تعلیمی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ میں چاہتا ہوں کہ وہاں پڑھنے والے ہندوستانی طلباء کی اضافی دیکھ بھال کی جائے اور یہ بھی امید ہے کہ جب بھی ضرورت پڑےانہیں ہر ممکن امداد اور تعاون فراہم کیا جائے‘‘ ۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details