اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتر پردیش اور ہریانہ سے جمنا میں گندا پانی چھوڑا جا رہا ہے: راگھو چڈھا

دہلی جل بورڈ کے نائب صدر راگھو چڈھا نے جمنا میں جھاگ کے لئے اتر پردیش اور ہریانہ حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Raghav chadha
راگھو چڈھا

By

Published : Nov 8, 2021, 10:29 PM IST

مسٹر چڈھا نے پیر کو کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اتر پردیش اور ہریانہ کی حکومتوں کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ وہ یمنا میں گندا پانی چھوڑ رہی ہیں۔ اسی وقت، دہلی جل بورڈ اپنے ایس ٹی پی کی صلاحیت کو بڑھانے پر مسلسل کام کر رہا ہے۔

اتر پردیش کے محکمہ آبپاشی کی لاپرواہی کی وجہ سے پیدا ہونے والے جھاگ کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوکھلا بیراج حکومت اتر پردیش کے محکمہ آبپاشی کے تحت آتا ہے۔ اس کی لاپرواہی کی وجہ سے، چاروں طرف آبی پودے (جل کمبھی) اُگتے ہیں۔ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب یہ آبی پودے سڑجاتے ہیں۔تب وہ فاسفیٹس جیسے سرفیکٹینٹس چھوڑتے ہیں ۔مسٹر چڈھا نے کہا کہ فاسفیٹ جیسے سرفیکٹنٹ پر مشتمل پانی جب کالندی کنج میں اونچائی سے گرتا ہے تو جھاگ پیدا کرتا ہے۔ بڑی مقدار میں نکلنے والا جھاگ پانی کی سطح پر تیرتا ہے۔ اس جھاگ کو ہٹانا بہت مشکل ہے۔

اس کے علاوہ، اتر پردیش میں میرٹھ، مظفر نگر، شاملی اور سہارنپور میں کاغذ اور چینی کی صنعتیں بھی سرفیکٹینٹ سے بھرپور آلودہ پانی کو اوکھلابیراج میں ہنڈن نہر کےذریعے کالندی کنج کے قریب جمنا ندی میں چھوڑتے ہیں۔ اس کی وجہ سے جھاگ بننا شروع ہو جاتا ہے اور جمنا میں جمع ہو جاتا ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details