ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن Directorate of Education دہلی کی جانب سے نرسری میں داخلے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں، 14 دسمبر تک اسکولوں کو نرسری میں داخلے کے معیار کو اپ لوڈ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی داخلہ کے لیے درخواست کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوگا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ داخلہ شیڈول کے مطابق پرائیویٹ اسکولز میں نرسری کے داخلوں کے لیےدرخواست کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوگا اور 7 جنوری درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے
ساتھ ہی اسکولز سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 فروری کو پہلی فہرست کے ساتھ ویٹنگ لسٹ کے طلباء کی فہرست جاری کریں۔ اس کے علاوہ اگر کسی والدین کو پہلی فہرست میں داخلے کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو وہ 5 فروری سے 12 فروری تک تحریری طور پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔
دوسری فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر ضرورت پڑی تو 15 مارچ کو ایک اور فہرست جاری کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری کے داخلے کا عمل 31 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔