ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل 18 ویں دن بھی جاری رہا، تاہم ڈیزل کی قیمت دہلی میں 80 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں آج 0.14 پیسے کے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 80.02 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 0.16 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے پٹرول کی قیمت 79.92 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔