اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈی جی سی اے کا ایئرلائنز کمپنیز کو مشورہ - ایئرلائنز کمپنیز

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئرلائنز کمپنیز کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ٹکٹ کی بکنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

dgca
dgca

By

Published : Apr 19, 2020, 11:46 PM IST

ڈی جی سی اے نے آج ایک سرکلر جاری کر کے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 3 مئی تک تمام گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ہے۔ حکومت نے 4 مئی سے پروازیں شروع کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ہوائی جہاز سروس کمپنیوں نے لاک ڈاؤن کے بعد کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر لائنز کو ٹکٹ کی بکنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایئر لائنز کو پیشگی اطلاع دی جائے گی اور اس کے لیے کافی وقت بھی دیا جائے گا۔

نجی طیارے سروس کمپنیوں نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے بعد ہی 3 مئی کے بعد کی بکنگ شروع کر دی تھی۔ سرکاری جہاز سروس کمپنی ایئر انڈیا نے بھی ہفتہ کو گھریلو راستوں پر 4 مئی سے اور بین الاقوامی راستوں پر یکم جون سے سفر کے لیے بکنگ شروع کی تھی لیکن شہری ہوا بازی کے وزیر کے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دینے کے بعد اس نے آج بکنگ بند کر دی تھی۔

وہیں، نجی طیارے سروس کمپنیوں نے جب وزیر کے مشورہ کو نظر انداز کر دیا تو ڈی جی سی اے کو سرکلر جاری کر بکنگ بند کرنے کا حکم دینا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details