اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہاتھرس ریپ کیس : جنتر منتر پر احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ - یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ

مظاہرہ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور سی پی آئی رہنما ڈی راجہ سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

جنتر منتر پر احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ
جنتر منتر پر احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ

By

Published : Oct 2, 2020, 7:17 PM IST

Updated : Oct 2, 2020, 7:52 PM IST

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے پر عوام میں شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دہلی کے جنتر منترپر جمعہ کی شام سیکڑوں لوگ مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوگئے۔ مظاہرہ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور سی پی آئی رہنما ڈی راجہ ،برندا کرات وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

جنتر منتر پر احتجاج

اس موقع پر یچوری نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے والمیکی مندر میں پرارتھنا میں حصہ لیا۔

جنتر منتر پر احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ

جنتر منتر مظاہرہ میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھاردواج، جگنیش میوانی اور بالی ووڈ اداکارہ سوارہ بھاسکر بھی پہنچیں۔

اس کے علاوہ بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد وہاں پہنچے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ مظاہرہ پہلے انڈیا گیٹ پر ہونے والا تھا دہلی پولیس کے ذریعہ انڈیا گیٹ کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کے بعد مظاہرہ کے مقام میں تبدیلی کی گئی ہے۔

جنتر منتر پر احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ

یہاں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اروند کیجریوال پہلی بار کسی احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہوں گے۔

Last Updated : Oct 2, 2020, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details