کانگریس پارٹی کے رہنما گورو گوگوئی نے بھارتی جنتا پارٹی کے اعلی رہنماوں پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ' بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے جو متنازعہ بیان دیے جا رہے ہیں اس کی اصل وجہ بڑوں کا ہاتھ ان کے سر پر ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات جیتنا اور ہارنا نہیں ہے بلکہ بھارت کے حقیقی معنی کو بھی سمجھنا ہے۔
پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب کے پر کلمہ تشکر میں گورو گوگوئی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین پر پولیس کی سخت کارروائی پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس جے این یو کیمپس میں اساتذہ کے خلاف تشدد کے ذمہ داروں کا سراغ نہیں لگاسکی ہے، ان سبھوں کے سر پر کسی نہ کسی کا ہاتھ ضرور ہے، جو انہیں ہدایات دے رہا ہے۔"
گوگوئی نے کہا کہ جن وزراء نے 'اشتعال انگیز تقاریر' کی تھیں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور دعوی کیا گیا کہ وہ 'اعلی رہنماوں کی ہدایت پر بھی عمل کر رہے ہیں'۔